چین کی اقتصادی ترقی عالمی معیشت میں مثبت کردار ادا کرتی ہے،برٹش نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اکنامک اینڈ سوشل ریسرچ

2023/05/15 16:13:16
شیئر:

برٹش نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اکنامک اینڈ سوشل ریسرچ نے حال ہی میں اپنی 2023 کے موسم بہار کی معاشی آوٹ لوک رپورٹ کو جاری کرتے ہوئے اپنی عالمی اقتصادی نمو کی پیش گوئی کو 2.5 فیصد تک بڑھا دیا ہے ، اور نشاندہی کی ہے کہ اس ایڈجسٹمنٹ کی ایک اہم وجہ اس سال کے آغاز میں چین کی معیشت کی مضبوط بحالی اور چین کی معاشی ترقی کا دنیا پر مثبت اثر  ہے۔
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اکنامک اینڈ سوشل ریسرچ کے میکرو اکنامک ماڈلنگ اینڈ فورکاسٹنگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر میلارڈ نے کہا کہ چینی کمپنیوں کی جانب سے پیداوار کی بحالی اور گھریلو کھپت میں زبردست اضافے نے چین کے اندر اور باہر سیاحت کو بحال کرنے میں مدد فراہم کی ہے، جو درحقیقت عالمی معیشت کے لیے اچھا ہے۔ ہمیں امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا جو چین اور عالمی معیشت کے لیے مفید ثابت ہوگا۔