بیجنگ میں ایک ایسا راستہ ہے جو بیجنگ کے وسط میں شمالی جنوبی محور پر واقع ہے، اس کی 700 سال سے زائد کی تاریخ ہے اور بیجنگ کے اس مرکزی محور پر کئی مشہور قدیم مقامات موجود ہیں۔
بیجنگ کا مرکزی محور یوآن ، منگ اور چھنگ شاہی خاندانوں کے دور سے، بیجنگ کے مشرق اور مغرب میں اہم عمارتوں کی ہم آہنگی کا محور ہے ، اور بیجنگ میں بہت سی مشہور عمارتیں بھی اسی محور پر واقع ہیں۔ منگ اور چھنگ شاہی خاندانوں کے دور سے بیجنگ کا یہ مرکزی محور جنوب میں یونگڈنگمین سے شمال میں بیل اینڈ ڈرم ٹاور تک پھیلا ہوا ہے ، جس کا سیدھا فاصلہ تقریبا 7.8 کلومیٹر ہے۔روایتی 7.8 کلومیٹر سے اب مرکزی محور کو 88.8 کلومیٹر تک بڑھا دیا گیا ہے ۔ بیجنگ کا مرکزی محور چین کے دارالحکومت سے گزرتا ہے ، جو قدیم اور جدید چین کے درمیان پھیلا ہوا ہے۔ یہ نہ صرف عمدہ تعمیراتی شاہکار ہے ، بلکہ وسیع ثقافتی ورثے کو بھی اپنے دامن میں سمیٹے ہوئےہے۔