چینی کاروباری ادارے سی ای ای سی کی جانب سے پاکستان کے سوکی کناری ہائیڈرو پاور اسٹیشن کے ڈیم کو کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا، جو رواں سال کے آخر میں ہائیڈروپاور اسٹیشن میں پانی کی سٹورج یقینی بنائے گا۔
سوکی کناری ہائیڈروپاور اسٹیشن چین پاک اقتصادی راہداری کے تحت پروجیکٹس کی پہلی فہرست میں شامل ہے۔منصوبے کے مطابق سوکی کناری ہائیڈرو پاور اسٹیشن 2024 میں فعال ہوگا۔ یہ ہر سال 3.212 بلین کلو واٹ صاف بجلی فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتاہے، جس کی مدد سے پاکستان کا توانائی حاصل کرنے کے دوسرےغیر قابل تجدید وسائل پر انحصار کم کیا جا سکے گا اور توانائی کی شدید قلت کے مسلے کو دور کیا جائے گا، تاکہ پاکستان کی اعلیٰ معیاری معاشی و معاشرتی ترقی کو آگے بڑھایا جا سکے۔