چین- وسطی و مشرقی یورپ جوائنٹ چیمبر آف کامرس کا ساتواں اجلاس ننگبو میں منعقد ہوا

2023/05/16 09:55:34
شیئر:

 چین- وسطی و مشرقی یورپ جوائنٹ چیمبر آف کامرس کا ساتواں اجلاس پندرہ تاریخ کو چین کے شہر ننگبو میں منعقد ہوا۔اجلاس میں چین اور  وسطی و مشرقی یورپی ممالک کے سرکاری محکموں،سفارت خانوں اور کاروباری حلقوں سمیت 300 سے زائد افراد نے شرکت کی۔

یاد رہے کہ وسطی و مشرقی یورپ جوائنٹ چیمبر آف کامرس نو سال قبل  2014 میں تیسرے چین- وسطی و مشرقی یورپ سربراہی اجلاس کے دوران قائم کیا گیاتھا اور تب سے  فریقین کے درمیان تعاون کا ایک اہم حصہ بن گیا ہے۔