چینی وفد کی کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن کی پانچویں جائزہ کانفرنس میں شرکت

2023/05/16 19:37:03
شیئر:

15 مئی کو ، کیمیائی ہتھیاروں کے کنونشن (سی ڈبلیو سی) کی پانچویں جائزہ کانفرنس دی ہیگ ، نیدرلینڈز میں منعقد ہوئی۔ نیدرلینڈز میں چین کے سفیر اور او پی سی ڈبلیو کے مستقل مندوب تھن جین نے  وزارت خارجہ کے ، وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وزارت قومی دفاع کے نمائندوں کے ساتھ اجلاس میں شرکت کی۔
عام بحث کے دوران 70 سے زیادہ ریاستوں کی نمائندوں نے تقریر کی۔ چینی نمائندے  نے کیمیائی ہتھیاروں کے شعبے میں موجودہ سکیورٹی گورننس، چین میں جاپان کے چھوڑے ہوئے کمیائی ہتھیاروں کے مسئلے، شام میں  کیمیائی ہتھیاروں کے مسئلے، کیمیائی شعبے میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال اور صنعتی نفاذ کے طریقہ کار میں اصلاحات جیسے اہم مسائل پر  اپنے موقف اور تجاویز کی وضاحت کی اور کنونشن کے اختیار کے تحفظ اور او پی سی ڈبلیو کے کام کو فروغ دینے میں چین کے کردار کو جامع طور پر متعارف کرایا۔