وسطی ایشیا چین کے ساتھ معاشی و تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں

2023/05/16 09:59:02
شیئر:

18 سے 19 مئی تک چین -وسطی ایشیائی سربراہی کانفرنس چین کے صوبہ شائن شی کے شی آن شہر میں منعقدہ ہوگی۔سربراہی کانفرنس کے انعقاد سے قبل کرغزستان اور ازبکستان کے حکام نے تاشقند میں انٹرویو دیتے ہوئے، چین کے ساتھ مختلف شعبوں میں معاشی و تجارتی تعاون کو مزید گہرا کرنے کی توقع کا اظہار کیا تاکہ تعاون کے ٹھوس ثمرات حاصل کئے جائیں۔

ازبکستان کےاول نائب وزیرِ ثقافت و سیاحت اعظموف نے انٹرویو میں ازبکستان میں لاکھوں چینی سیاحوں کو راغب کرنے کی امید ظاہر کی۔

کرغزستان کے وزیر معیشت و تجارت امنگلیڈیو  نے کہا کہ چین اور کرغزستان کے درمیان ریلوے کا ایک منصوبہ پلان کیا جا رہا ہے، اور چین کی حمایت سے وسطی ایشائی ممالک نئی مارکیٹس اور بحری راستوں تک رسائی حاصل کر رہے ہیں۔ 

ازبکستان کے نائب وزیرسرمایہ کاری اور بیرونی تجارت حمیدوف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وسطی ایشیا میں تجارت کے سہولت کار اور  اہم سرمایہ کار کی حیثیت سے چین انتہائی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ وسطی ایشیا میں چین کے منصوبوں نے خطے میں رابطے کو مزید قریب لانے میں مدد دی ہے ۔یہ  تعاون نہ صرف بنیادی تنصیبات بلکہ زراعت ، توانائی ،صحت عامہ اور تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں بھی جاری ہے۔