چین اور وسطی ایشیا کے درمیان تعاون کسی تیسرے فریق کے خلاف نہیں ہے

2023/05/16 16:52:07
شیئر:

16 تاریخ کی سہ پہر چائنا سینٹرل ایشیا سمٹ نیوز سینٹر کی جانب سے منعقدہ پہلی بریفنگ میں وزارت خارجہ کے یوریشیا ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر یو جون نے کہا کہ اگرچہ چین وسطی ایشیا میکانزم دیر سے شروع ہوا لیکن اس کی توجہ عملیت پسندی پر مرکوز ہے اور وسطی ایشیائی ممالک کی جانب سے اس کی بھرپور حمایت اور خیر مقدم کیا جاتا ہے۔ وسطی ایشیا کے ساتھ چین کے تعاون کا مقصد کسی تیسرے فریق کو نشانہ بنانا نہیں ہے اور نہ ہی اس کا مقصد دیگر میکانزم کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے، جب  کہ یہ حقیقی معنوں میں علاقائی استحکام اور ترقی کے لئے سازگار ہے. اگلے مرحلے میں ہم وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں تاکہ چین وسطی ایشیا میکانزم کو مسلسل بڑا اور مضبوط بنایا جا سکے۔