چین اور وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے دوستانہ تعلقات نئے مرحلے میں داخل

2023/05/16 15:26:15
شیئر:

18 سے 19 مئی تک چینی صدر شی جن پھنگ قازقستان، ازبکستان سمیت پانچ وسطی ایشیائی ممالک کے سربراہان صوبہ شان شی کے شی آن شہر میں چین-وسطی ایشیا سمٹ میں شرکت کریں گے اور مستقبل میں تعاون کی نئی منصوبہ بندی کریں گے۔ یہ رواں سال چین میں پہلی اہم گھریلو سفارتی سرگرمی ہے۔ سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد 31 سال میں یہ پہلی مرتبہ ہے کہ چھ ممالک کے سربراہان آف لائن سمٹ میں شرکت کررہے ہیں۔
گزشتہ دس سالوں میں چین اور وسطی ایشیا کے پانچ ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی قریبی روابط پروان چڑھے ہیں۔ چینی صدر شی نے سات مرتبہ وسطی ایشیا کا دورہ کیا۔ 2019 میں چین اور قازقستان کے تعلقات مستقل جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں بدلے۔ رواں سال کے آغاز میں ترکمانستان کے صدر بردی محمدوف نے صدر بننے کے بعد چین کا پہلا دورہ کیا جس دوران اعلان کیا گیا کہ چین اور ترکمانستان کے تعلقات جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل ہو چکے ہیں۔اس دوران  "دی بیلٹ اینڈ روڈ" کے بارے میں تعاون کی متعدد دستاویزات پر دستخط کئے گئے۔ 
موجودہ  چین-وسطی ایشیا سمٹ میں چین اور وسطی ایشیا کے پانچ ممالک ایک بار پھر دونوں فریقین کے تعلقات کی اعلیٰ معیار ترقی دنیا کو دکھائیں گے۔