امریکہ میں گن وائلنس صحت عامہ جیسی بڑی ایمرجنسی ہے، فاربز

2023/05/16 15:11:31
شیئر:

معروف ویب سائٹ فاربز کے مطابق امریکہ میں گن وائلنس صحت عامہ جیسی بڑی ایمرجنسی ہے تاہم سیاست دان اور عدالتیں مناسب ردعمل دینے سے قاصر ہیں۔ امریکہ میں گن وائلنس اس وقت سنگین صورت حال اختیار کر چکا ہے۔ محض سال 2021 میں گن وائلنس کے واقعات میں 48,000 سے زیادہ امریکی ہلاک ہوئے۔ یہ کار حادثات میں مرنے والوں کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔ اور یہ صرف بڑے پیمانے پر فائرنگ کا مسئلہ نہیں ہے۔ گولی لگنے سے ہونے والی ہلاکتوں میں قتل اور خودکشیاں بھی شامل ہیں۔ ماہرین کے مطابق گن وائلنس کے مسئلے کے حل میں دو بڑی رکاوٹیں ایک عدلیہ اور دوسری سیاست دان، دنوں کی ہٹ دھرمی اور چشم پوشی نے مسئلے کو بہت زیادہ سنگین بنا دیا ہے۔