فوکوشیما کے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کے منصوبے کے خلاف جاپانی عوام کا احتجاج

2023/05/16 10:34:02
شیئر:

16 تاریخ کی صبح ، جاپانی عوام نے فوکوشیما نیوکلیئر پاور پلانٹ سے جوہری آلودہ پانی سمندر میں چھوڑنے کے منصوبے کے خلاف ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کے ہیڈ کوارٹر کے سامنے  ایک جلوس نکالا ۔مظاہرین نے احتجاج کے دوران "جوہری آلودہ پانی سمندر میں نہ چھوڑیں" اور "سمندر کو دوبارہ آلودہ نہ کریں" جیسے بینرز اٹھا رکھے تھے۔

اس کے علاوہ جنوبی کوریا کے متعدد شہریوں نے بھی جلوس میں شرکت کی اور آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کے منصوبے کی مخالفت کا اظہار کیا ۔  واضح رہے کہ رواں ماہ کی 23 تاریخ کو جنوبی کوریا کا وفد جاپان کے فوکوشیما نیوکلیئر پاور پلانٹ کا معائنہ کرے گا۔