گلوبل سلوشنز سمٹ2023 کثیر الجہتی تعاون کو مضبوط بنانے پر مرکوز

2023/05/16 09:56:51
شیئر:

15مئی کو گلوبل سلوشنز سمٹ 2023  جرمنی کے شہر برلن میں شروع ہوئی۔ اس دو روزہ سمٹ کا موضوع ہے "ایک پائیدار،رواداری پرمبنی اور مشترکہ مستقبل کی جانب ،معاشروں کی تنظیم نو" ۔ سمٹ  میں 200 سے زائد مقررین اور 1000 سے زائد شرکاء شریک ہیں ۔ چین کے سیاسی، کاروباری اور تعلیمی حلقوں سے تعلق رکھنے والے متعدد ماہرین نے توانائی کی سلامتی، کثیر الجہتی نظام اور معاشی تبدیلی سے متعلق ذیلی فورمز میں شرکت کی۔ سمٹ کے دوران کئی ممالک کے سیاستدانوں، ماہرین اور کاروباری شخصیات نے چین کے ساتھ تعاون کے حوالے سے اپنی توقعات کا اظہار کیا اور یقین ظاہر کیا کہ چین کے ساتھ تعاون سے عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں مثبت نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

جرمن چانسلر شولز نے سمٹ میں نشاندہی کی کہ کثیر قطبی دنیا کو کثیر الجہتی تعاون سے الگ نہیں کیا جا سکتا اور صرف دانشمندی کو یکجا کرکے اور مشترکہ طور پر نئی ٹیکنالوجیز کی تحقیق اور ترقی کو فروغ دے کر ہی روس یوکرین تنازعہ اور موسمیاتی تبدیلی سمیت عالمی چیلنجوں سے نمٹا جا سکتا ہے ۔ 

امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی سابق قائم مقام معاون وزیر خارجہ سوزن تھورنٹن نے چائنا میڈیا گروپ کےساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ گلوبل سلوشنز سمٹ جیسے اہم بین الاقوامی فورمز پر چین کی آواز سننا اور چین اور دیگر ممالک کے درمیان تبادلہ خیال بہت ضروری ہے، جس سے عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں مزید تعاون حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔