رواں سال چین کی اقتصادی شرح نمو 5.3 فیصد رہنے کی پیش گوئی ، اقوام متحدہ

2023/05/17 10:38:59
شیئر:

16 تاریخ کو  اقوام متحدہ نے "2023 عالمی اقتصادی صورتحال اور امکانات" کے عنوان سے سال کی ششماہی رپورٹ جاری کی ، جس میں توقع کی گئی ہے کہ 2023 میں عالمی معیشت 2.3 فیصد بڑھے گی ، جو جنوری میں جاری ہونے والی گزشتہ رپورٹ سے 0.4 فیصد زیادہ ہے۔ چین کی ترقی کی پیش گوئی 4.8 فیصد سے بڑھا کر 5.3 فیصد کردی گئی  ہے۔ 

یو این ڈی ای ایس اے کی گلوبل اکنامک مانیٹرنگ برانچ کے سربراہ شیخ  راشد نے کہا کہ چین کی پہلی سہ ماہی کی ریٹیل سیل بہت مضبوط رہی، جو توقعات سے بڑھ کر ہے۔ اس کے علاوہ خدمات کی صنعت نے بھی بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جبکہ خاص طور پر نئے گھروں کی فروخت میں بہتری آئی۔ 
شیخ راشد نے یہ بھی کہا کہ چین کی افراط زر کی شرح دیگر بڑی معیشتوں کے مقابلے میں کم ہے اور اس کی مالی بنیاد مضبوط ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ چین کی کرنسی اور مالیاتی پالیسیوں میں معاشی ترقی کو سپورٹ کرنے کی بہت گنجائش موجود ہے۔
رپورٹ سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ مضبوط عالمی معاشی بحالی کے امکانات بہت کم ہیں اور عالمی معیشت طویل عرصے تک سست ترقی کے خطرے سے دوچار  رہے گی۔