شی جن پھنگ نے شانسی صوبائی سی پی سی کمیٹی اور صوبائی حکومت کے کام کی رپورٹس سنیں

2023/05/17 19:11:39
شیئر:

سی پی سی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے سترہ تاریخ کو  شانسی کی صوبائی سی پی سی کمیٹی اور صوبائی حکومت کی ورک رپورٹس سنیں۔ اس موقع پر انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ شانسی کو چینی طرز کی جدیدیت  کو فروغ دینے، نئے ترقیاتی تصور کو مکمل طور پر نافذ کرنے، اعلیٰ معیار کی ترقی کے بنیادی کام پر گہری توجہ مرکوز کرنے، شانسی کی حقیقی صورتحال  کی بنیاد پر  اپنی ترجیحی خوبیوں کو بروئے کار لانے  اور جدید صنعتی نظام کی تعمیر کے لئے  پوری کوشش کرنی چاہئے اور اعلیٰ ٰ سطحی کھلے پن کو وسعت دینے میں نئی کامیابیاں حاصل کرنا چاہیے۔
 16 مئی کی سہ پہر شانسی جاتے ہوئے شی جن پھنگ نے ریل گاڑی سے اتر کر یون چینگ میوزیم اور یون چینگ سالٹ لیک کا معائنہ کیا۔مقامی اہلکاروں کےساتھ تبادلے کے وقت انہوں نے آثار قدیمہ کی حفاظت اور  تحفظ ماحول کی اہمیت پر خوب زور دیا۔