بحرہند میں چینی ماہی گیری کشتی ڈوبنے کے حادثے پر چینی صدر کی ہدایت

2023/05/17 10:11:58
شیئر:
16 مئی کی صبح 3 بجے کے قریب چین کی ایک ماہی گیری کشتی بحر ہند کے وسطی پانیوں میں ڈوب گئی تھی جس میں سوار 39 افراد لاپتہ ہیں ،جن میں عملے کے 17 چینی، 17 انڈونیشیائی اور 5 فلپائنی شامل ہیں۔ ابھی تک کوئی لاپتہ شخص نہیں مل سکا،  تاہم ریسکیو کا کام جاری ہے۔
حادثے کے بعد چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے بچاؤ مشن کے لیے اہم ہدایت جاری کیں۔چین کے متعلقہ ادارے امداری کاروائیوں کے ذریعے بین الاقوامی میری ٹائم سرچ اینڈ ریسکیو کے ساتھ معاونت کررہے ہیں۔