امریکہ میں بینکاری بحران اور قرضوں کے بحران کے اثرات وسیع پیمانے پر مرتب ہونے کا امکان

2023/05/17 10:07:15
شیئر:

16 تاریخ کو اقوام متحدہ کے محکمہ اقتصادی و سماجی امور کے اکنامک پالیسی ڈویژن کے ڈائریکٹر مو کیجی نے کہا کہ امریکہ کے حالیہ بینکاری بحران اور  قرضوں کے بحران کے اثرات وسیع پیمانے پر مرتب ہونے کےامکانات موجود ہیں اور عالمی معیشت پر بھی اس کے کچھ اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حالانکہ  امریکہ نے  انتظامی اقدامات کے ذریعے علاقائی بینکوں کے بحران پر عارضی طور پر قابو پالیا ہے،  تاہم اس سے ان کے قرضوں پر اثر پرسکتا ہے ، جس سے کمپنیوں کے لیے قرض کا حصول زیادہ مہنگا ہوگا۔