چین کے صدر شی جن پھنگ کی جانب سے قازقستان کے صدر کو سالگرہ کی مبارک

2023/05/17 21:34:56
شیئر:

17 مئی کو ، صدر شی جن پھنگ نے قازقستان کے صدر قاسم جومارٹ توکایوف کے ساتھ شی آن میں بات چیت کی ، جو چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت اور سرکاری دورے پر چین آئے  ہیں۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ شی آن میں صدر توکایوف کا استقبال کرنے پر خوش ہیں۔ آج آپ کی 70 ویں سالگرہ ہے، آپ کو سالگرہ مبارک ہو. اس خاص دن پر آپ کا دورہ چین دوطرفہ تعلقات کی اعلیٰ سطح کو ظاہر کرتا ہے اور ایک بار پھر چین کے ساتھ آپ کے غیر معمولی تعلقات کی تصدیق کرتا ہے۔چین اور قازقستان کے تعلقات نے ایک نئے "سنہری 30 سال" کا آغاز کیا ہے۔