چین -وسطی ایشیا سمٹ سے مشترکہ خوشحالی کا فروغ

2023/05/17 10:08:40
شیئر:

چین-وسطی ایشیا سمٹ کے انعقاد سے قبل ہی وسطی ایشیائی ممالک کے دانشوروں نے چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا کہ موجودہ سربراہی کانفرنس سے استفادہ کرتے ہوئے وسطی ایشیا کے ممالک چین کے ساتھ مل کر تعاون ، ترقی اور مشترکہ خوشحال کی زیادہ خوبصورت اور شاندار راہ پر شانہ بشانہ گامزن ہوں گے۔

کرغزستان کے سابق وزیراعظم زمارت وتولبیو نے کہا کہ گزشتہ دہائیوں میں وسطی ایشیائی ممالک اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں قریبی رابطہ برقرار رہا ہے۔ دو طرفہ تجارتی حجم میں نمایاں طور پر اضافہ ہورہا ہے۔ توقع ہے کہ مستقبل میں وسطی ایشیا چین کی جدیدیت میں زیادہ حصہ لے سکےگا۔انہوں نے توقع  ظاہر کی کہ چین کے ساتھ بنیادی تنصیبات کی تعمیر میں تعاون کے ذریعے وسطی ایشیا کا خطہ ایشیا اور یورپ دونوں براعظموں کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کرسکے گا اور یورپ اور ایشیا کے درمیان تجارت اور علاقائی ترقی  کو فروغ دے سکے گا ۔
وسطی ایشیائی ممالک کی دیگر اہم شخصیات کا بھی یہی کہنا ہے کہ وسطی ایشیائی ممالک اور چین "دی بیلٹ اینڈ روڈ " کی مشترکہ تعمیر ، بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر سمیت دو طرفہ تعاون کی مضبوطی  اور عوام کی خوشحالی کے لیے فائدہ مند ہوگی۔