آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے ہم وطنوں کو صحیح سمت میں دونوں کناروں کے تعلقات کو فروغ دینے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے، دفتر برائے امور تائیوان

2023/05/17 17:00:05
شیئر:

17 مئی کو چین کی ریاستی  کونسل کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان ما  شیاؤ گوانگ نے پریس کانفرنس  میں کہا کہ آبنائے تائیوان  کے دونوں کناروں کے ہم وطنوں کو مل کر کام کرنا چاہیے تاکہ آبنائے تائیوان  کے دونوں کناروں کے تعلقات کو صحیح سمت میں فروغ دیا جا سکے۔
ما شیاؤگوانگ نے کہا کہ مئی 2016 کے بعد تائیوان کی موجودہ انتظامیہ نے ایک چین  کے اصول کو قبول کرنے سے انکار کر دیا ہے، '92' کے اتفاق رائے کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ہے، تائیوان کی  علیحدگی پسندی کے موقف پر  عمل کیا ہے، بیرونی قوتوں کے ساتھ گٹھ جوڑ میں ملوث ہو کر علیحدگی کے لیے مسلسل اشتعال انگیزیاں کی ہیں، آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے درمیان محاذ آرائی پیدا کی ہے، دونوں کناروں کے تبادلوں اور تعاون میں رکاوٹ ڈالی ہے اور سبوتاژ کیا ہے۔
ترجمان نےکہا کہ  امن، ترقی، تبادلے اور تعاون  آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے ہم وطنوں کی مشترکہ خواہش ہے اور آبنائے کے دونوں کناروں کے ہم وطنوں کے مشترکہ مفادات سے مطابقت رکھتی ہے۔ آبنائے تائیوان  کے دونوں کناروں کے ہم وطنوں کو  تائیوان کی  علیحدگی پسند سرگرمیوں اور بیرونی طاقتوں کی مداخلت کی سختی سے مخالفت کرنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے ، اور مشترکہ طور پر دونوں کناروں کے  تعلقات کو صحیح سمت میں فروغ دینا چاہئے۔