جی7 صرف چند ممالک کے مفادات کی نمائندگی کرتا ہے ،جاپانی اسکالرز

2023/05/18 10:55:53
شیئر:

جاپان کے شہر ہیروشیما میں جی سیون سربراہ اجلاس منعقد ہونے والا ہے ،متعدد جاپانی اسکالرز نے چائنا میڈیا گروپ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ جی سیون صرف چند ترقی یافتہ ممالک کے ایک چھوٹے سے گروپ کے مفادات کی نمائندگی کر سکتا ہے اور بین الاقوامی معاملات میں مداخلت کی کوششوں سے عالمی تناؤ میں مزید اضافہ ہوگا۔

یونیورسٹی آف اوکیناوا کے اسپیشل فیلو توموکی ایزومیکاواکا کہنا تھا کہ  ماضی میں عالمی رجحانات اور بین الاقوامی احکامات بنیادی طور پر ترقی یافتہ ممالک کے زیر تسلط تھے یا وضع کیے جاتے تھے، لیکن اب ایسا دور نہیں ہے، اور جی 7 کے لیے پوری دنیا کے معاملات کا فیصلہ کرنا ناممکن ہے۔

کچھ جاپانی ماہرین نے موجودہ یوکرین بحران میں جی 7 اور نیٹو کی جانب سے مسلسل منفی رویے پر بھی تنقید کی اور کہا کہ جی سیون بین الاقوامی امور میں ترقی یافتہ ممالک کی ایک چھوٹی تعداد کے نقطہ نظر سے معاملات کو دیکھتا ہے، جو عالمی استحکام اور ترقی کے لئے بالکل سازگار نہیں ہے۔

جاپان کے سینیئر ماہر اقتصادیات ہیڈیتوشی تاشیرو نے کہا کہ جی سیون سربراہ اجلاس میں بہت سے سیاسی عوامل شامل ہیں۔جی سیون کا اجلاس عالمی معیشت کے استحکام اور مالیاتی بحران سے بچنے کے لیے بے معنی ہے بلکہ یہ محض ایک سیاسی مظاہرہ ہے۔