زیادہ تر فلسطینی امن کے ثالث کے طور پر چین اور روس کو ترجیح دیتے ہیں، عرب نیوز

2023/05/18 14:58:48
شیئر:

ایک نئے سروے سے پتا چلا ہے کہ فلسطینی اسرائیل کے ساتھ امن مذاکرات میں ممکنہ ثالث کے طور پر امریکہ پر چین اور روس کو ترجیح دیتے ہیں۔

عرب نیوز کی درخواست پر مئی میں " یو گوو" کی جانب سے کیے گئے سروے میں یہ ظاہر ہوا ہے کہ 80 فیصد فلسطینی اسرائیل-فلسطین امن مذاکرات میں چین کے کردار کی حمایت کرتے ہیں۔ روس 70فیصد حمایت کے ساتھ دوسرا سب سے زیادہ ترجیحی ثالث تھا، اس کے بعد یورپی یونین 60 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر تھا۔ امریکہ سب سے کم مقبول انتخاب تھا، صرف 40 فیصد لوگوں نے امریکہ کی حمایت کی۔

 سروے کے نتائج ایسے وقت پر  سامنے آئے ہیں جب چین اسرائیل-فلسطین تنازعہ میں زیادہ فعال کردار ادا کرنے کے لیے اپنی کوششیں تیز کر رہا ہے۔ مارچ میں، چین نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان معاہدہ کرنے میں مدد کی ۔ اس معاہدے کو چین کے لیے ایک بڑی سفارتی کامیابی کے طور پر دیکھا گیا اور اس نے اسرائیل فلسطین تنازع میں ممکنہ ثالث کے طور پر اس کی ساکھ کو  مزید بڑھایا ہے۔