خلیجی ممالک نےمسئلہ شام کے حوالے سے جرمن وزیر خارجہ کے دباو کو نظر انداز کر دیا

2023/05/18 11:44:00
شیئر:

17 تاریخ کو جرمن وزیر خارجہ بیئربوک نے سعودی عرب کا دورہ کرنے کے بعد قطر کا دورہ کیا۔  تیل اور گیس کی حامل خلیجی طاقتوں کے ساتھ توانائی کے تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی امید کے علاوہ ، ان کے دورے کا ایک اور اہم موضوع شام تھا۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کی 7 تاریخ کو عرب لیگ نے شام کی عرب لیگ کی رکنیت بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔ رواں ماہ کی 19 تاریخ کو عرب لیگ کا سربراہ اجلاس سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہوگا جس میں شام کے صدر بشار الاسد کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے ،لیکن امریکہ نے عرب لیگ میں  شام کی دوبارہ شمولیت  کی مخالفت کی ہے۔ بیئربوک نے دورے سے قبل کہا تھا کہ خلیجی ممالک کو شام کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے لیے مزید پیشگی شرائط طے کرنی چاہئیں، تاہم نہ تو سعودی عرب اور نہ ہی قطر نے واضح طور پر اس کا  کوئی جواب دیا ہے۔