چین-ترکمانستان تجارت میں فعال ترقی

2023/05/18 11:33:03
شیئر:

 ترکمانستان کی جانب سےمستقل غیر جانبداری کی حیثیت حاصل کرنے کے بعد  اس نے دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ فعال طور پر دوستانہ اور تعاون پر مبنی تعلقات استوار کیے ہیں۔ چین اور ترکمانستان نے 6 جنوری 1992 کو سفارتی تعلقات قائم کیے اور جنوری 2023 میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو جامع اسٹریٹجک شراکت داری میں اپ گریڈ کیا گیا۔

سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے ترکمانستان کی چین کے ساتھ تجارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور 2022 ء میں چین اور ترکمانستان کے درمیان باہمی تجارت کا حجم 11.181 ارب امریکی ڈالر  تک جا پہنچا  جو  پچھلے سال کے مقابلے میں  52 فیصد اضافہ ہے۔ چین اور ترکمانستان نے چین سے وسطی ایشیا تک قدرتی گیس کی تین پائپ لائنز مکمل کی ہیں جن کی کل لمبائی 1,833 کلومیٹر ہے۔

دونوں ممالک باہمی فائدہ مند اقتصادی اور تجارتی تعاون کے وسیع امکانات  کی تشکیل کے لئے مل کر کام کر رہے ہیں۔