چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس چین- ازبکستان تعاون کو مزید فروغ ملے گا،ازبکستانی وزیر

2023/05/18 19:13:31
شیئر:

17 تاریخ کو ازبکستان کے اعلیٰ تعلیم، سائنس اور جدت طرازی کے وزیر ابروسیم عبدالرحمانوف نے شی آن میں سی ایم جی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ چین-وسطی ایشیا سربراہی اجلاس ازبکستان کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے اور چین-ازبکستان تعاون کو مزید گہرا کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ سمٹ ازبکستان کے لیے بہت اہم ہے، ہماری چین کے ساتھ پہلے ہی گہری شراکت داری ہے ،ہم تعاون کے منصوبوں کو مزید وسعت دینا چاہتے ہیں۔ ہم ایک بڑے وفد کے ساتھ سمٹ میں آ رہے ہیں، خاص طور پر سائنس، تعلیم، جدت طرازی وغیرہ میں، اور ہمارے درمیان تعاون کے وسیع مواقع ہیں اور بہت ساری بات چیت چل رہی ہے۔ اس سمٹ سے ہمیں زیادہ سے زیادہ شراکت داروں  کو تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔