وزارت خارجہ کی طرف سے چینی نمائندے کے دورہ یوکرین کے بارے میں بریفنگ

2023/05/18 19:48:44
شیئر:

 وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے 18 تاریخ کو ایک یومیہ پریس کانفرنس میں چینی حکومت کے خصوصی نمائندے برائے یوریشین امور لی ہوئی کے یوکرین کے دورے کا تعارف کرایا۔
انہوں نے کہا کہ لی ہوئی کے یوکرین کے دورے کے دوران یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے لی ہوئی سے ملاقات کی ۔ اس کے علاوہ  لی ہوئی نے یوکرین کے صدر کے چیف آف اسٹاف، وزیر خارجہ اور وزارت انفراسٹرکچر، توانائی، دفاع اور دیگر متعلقہ محکموں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں  کیں اور دونوں فریقوں نے یوکرین کے بحران کے سیاسی حل اور چین یوکرین تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ صدر شی جن پھنگ اور صدر زیلنسکی کے درمیان حالیہ فون کال نے چین یوکرین تعلقات کی ترقی کی سمت کی نشاندہی کی ہے اور دونوں ممالک کو دونوں فریقوں کے درمیان باہمی احترام اور مخلصانہ سلوک کی روایت کو جاری رکھنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہئے اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی فائدہ مند تعاون کو آگے بڑھانا  چاہئے۔
وانگ وین بین نے کہا کہ یوکرین اور چین کے سربراہان مملکت کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت کے فوری بعد چینی  خصوصی نمائندے لی ہوئی کے یوکرین کا دورہ کرنے پر یوکرین کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔ یوکرین اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے بین الاقوامی امور میں چین کے اہم کردار کو اہمیت دیتا ہے اور لڑائی کے خاتمے اور امن کی بحالی میں چین کے مثبت کردار کا خیرمقدم کرتا ہے۔