شی جن پھنگ اور خاتونِ اول کی جانب سے چین- وسطی ایشیا سمٹ میں شریک رہنماوں اور ان کی بیگمات کے لیے استقبالیہ تقریب کا انعقاد

2023/05/19 10:23:18
شیئر:

18 مئی کی شام کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ پھنگ لی یوان نے شی آن کےتھانگ پیراڈائز گارڈن میں چین-وسطی ایشیا سمٹ میں شریک وسطی ایشیائی  ممالک کے رہنماوں اور ان کی بیگمات کے لیے استقبالیہ تقریب اور ضیافت کا اہتمام کیا۔

چینی صدر شی جن پھنگ نے استقبالیہ تقریر کرتے ہوئے کہا کہ شی آن شہر قدیم زمانے میں شاہراہ ریشم کا نقطہ آغاز تھا، جو چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان دو ہزار سے بھی پرانی دوستی کا گواہ ہے۔چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے لے کر اب  تک قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی گئی ہیں۔  عالمی صورتحال چاہے کتنی بھی تبدیل ہو ، ہم ہمیشہ کی طرح باہمی احترام ، دوستانہ ہمسائیگی اور مشترکہ کامیابی پر قائم رہتے ہیں۔ ممالک کے تعلقات دوستانہ ہمسائیگی سے لے کر اسٹریٹجک تعلقات تک ، اور اب ہم نصیب معاشرے میں ڈھل چکے ہیں، جو خطے میں امن و ترقی کے لیے مثبت قوت فراہم کرتے ہیں اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے نئی خدمات سرانجام دیتے ہیں۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین وسطی ایشیا کے تعاون کو گہرائی تک لانا ہمارا نصب العین ہے۔یہ عالمی صورتحال اور عوام کی خواہشات سے مطابقت رکھتا ہے۔ 

ضیافت کے بعد شی جن پھنگ اور خاتونِ اول نے خصوصی مہمانوں کے ساتھ  چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان عوامی ثقافت اور فن کےسال اور چین وسطی ایشیا یوتھ آرٹس فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں پیش کی جانے والی پروفامنس دیکھی۔