چین-وسطی ایشیا تعاون کے حوالے سے صدر شی جن پھنگ کی آٹھ نکاتی تجاویز

2023/05/19 11:24:18
شیئر:

چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے انیس تاریخ کو صوبہ شائن شی کے شہر شی آن میں انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں منعقدہ چین-وسطی ایشیا سمٹ میں اپنی کلیدی تقریر میں فریقین کے تعاون کے حوالے سے آٹھ نکاتی تجاوز پیش کیں ۔اس میں میکانزم کے قیام کو فروغ دینا ، اقتصادی و تجارتی تعلقات کو توسیع دینا، باہمی روابط کو گہرائی تک پہنچانے کے لیے کوشش کرنا ، توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینا ، سبز جدت طرازی کو فروغ دینا ، ترقی کی صلاحیت کو بلند کرنا ، تہذیبی بات چیت کو مضبوط بنانا اور علاقائی امن و امان کا تحفظ کرنا شامل ہیں ۔