امریکہ اور نیٹو نے روس کے سکیورٹی مطالبات کو نظر انداز کیا ، جس کے نتیجے میں موجودہ روس-یوکرین صورتحال پیدا ہوئی ، امریکی سابق اہل کار

2023/05/19 10:19:11
شیئر:

 

16 تاریخ کو ایک درجن سے زائد سابق سینئر امریکی فوجی افسران اور قومی سلامتی کے عہدیداروں نے ایک کھلا خط جاری کیا ،جس میں امریکی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ روس یوکرین تنازع کے پرامن حل کو فروغ دینے کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے۔کھلے خط پر دستخط کرنے والوں میں سے ایک امریکی فضائیہ کے سابق افسر ڈینس فرٹز نے امریکی میڈیا  کے ساتھ  ایک انٹرویو میں نشاندہی کی کہ امریکہ یوکرین کو ہتھیار وں کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے، جس سے یوکرین کے عوام کو مزید تباہی ہی حاصل ہوں گی ۔امریکہ اور نیٹو ر نے روس کے سکیورٹی مطالبات کو نظر انداز کیا ،یہی وجہ ہے کہ صورتحال اس درجہ خرابی تک پہنچ چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر کینیڈا یا میکسیکو میں روسی اسلحہ اور اہلکار تعینات کیے جاتے ہیں تو امریکہ یقینی طور پر برہم ہو گا ، روس کو اس وقت ایسی ہی صورت حال کا سامنا ہے۔ڈینس فرٹز نے کہا کہ امریکہ نے عراق جنگ کا آغاز ایک جھوٹ کی بنیاد پر کیاتھا اور اس  جنگ نے عراق کو تباہ کیا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس کھلے خط سے کچھ امریکی اس سامراجی نظریے کو ترک کر دیں گے۔