پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے 18 مئی کو دونوں ممالک کے درمیان پہلے سرحدی بازار کا افتتاح کیا۔اس کے قبل چین کی ثالثی میں ایران اور سعودی عرب کے درمیان باہمی مفاہمت طے پا چکی ہے۔پاکستان نے بھی ایران کے ساتھ بہتر تعلقات کی امید ظاہر کی ہے ۔
یاد رہے کہ پاکستان اور ایران نے 2012 میں سرحدی تجارت، ترقی اور روزگار کو فروغ دینے کے لیے چھ سرحدی بازار کھولنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ منڈل-پشین بازار اس حوالے سے پہلا بازار ہے ۔
علاوہ ازیں محترم شہباز شریف اور ابراہیم رئیسی نے 100 میگاواٹ کی کراس بارڈر ٹرانسمیشن لائن کے افتتاح میں بھی شرکت کی۔ ایران اس ٹرانسمیشن لائن کے ذریعے پاکستان کے دور دراز علاقوں کو بجلی فراہم کرے گا۔
ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی مذکورہ ملاقات میں شہباز شریف نے اس یقین کا اظہار کیا کہ پاکستان ایران کے ساتھ سرحد پر امن و امان کو بہتر بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔ فریقین نے تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔