چین وسطی ایشیا سمٹ کے اہم موضوعات

2023/05/19 15:47:28
شیئر:

17 مئی کی سہ پہر سے 18 مئی کی شام تک چینی صدر شی جن پھنگ نے پانچ وسطی ایشیائی ممالک کے سربراہان مملکت سے بات چیت کی ۔ گزشتہ دس سالوں میں صدر شی جن پھنگ نے سات مرتبہ وسطی ایشیا کا دورہ کیا، مختلف ذرائع سے وسطی ایشیائی ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ قریبی رابطے برقرار رکھے اور چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان تعلقات کی تیز تر ترقی کو فروغ دیا۔ آج چین نے پانچ وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ ایک جامع اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو پر تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔
چین وسطی ایشیا سمٹ کے موقع پر صدر شی جن پھنگ اور وسطی ایشیا کے پانچ سربراہان مملکت کے درمیان ہونے والی دو طرفہ بات چیت کے سلسلے میں متعدد  کلیدی الفاظ  پر بڑی توجہ دی گئی،ان میں  "ہم نصیب معاشرہ"، "بیلٹ اینڈ روڈ کی اعلیٰ معیار کی مشترکہ تعمیر" اور  "چین وسطی ایشیا میکانزم" شامل ہیں۔
متعلقہ ممالک کے سربراہان مملکت نے کہا کہ چین وسطی ایشیا میکانزم دوستی اور تعاون کو گہرا کرنے کے نئے مواقع فراہم کرے گا جو دنیا کے لیے بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ ہم چین کے ساتھ مل کر پہلی چین وسطی ایشیا  سمٹ کی کامیابی اور چین وسطی ایشیا میکنزم کی تعمیر کے لئے کام کرنے کے خواہاں ہیں۔