چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس کا شی آن اعلامیہ

2023/05/19 19:09:55
شیئر:

انیس تاریخ کو شی آن میں منعقد ہونے والی چین وسطی ایشیا سمٹ میں شی آن اعلامیہ جاری کیا گیا۔ 
اعلامیہ میں کہا گیا کہ تمام فریق چین وسطی ایشیا ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس سربراہی اجلاس کے انعقاد کے موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس کا میکانزم  باضابطہ طور پر قائم کیا گیا۔ تمام فریقین نے ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے جڑے معاملات پر ایک دوسرے کو سمجھنے  اور ایک دوسرے کی حمایت کرنے پر اتفاق کیا اور وسطی ایشیائی ممالک نے ایک چین کے اصول پر عمل کرنے کا اعادہ کیا ہے۔ تمام فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ قومی سلامتی، سیاسی استحکام اور آئینی نظام کا تحفظ بہت اہمیت کا حامل ہے اور جائز سیاسی طاقت کو کمزور کرنے اور "رنگین انقلابات" کو بھڑکانے کی سختی سے مخالفت کی جانی چاہیے اور کسی بھی شکل میں اور کسی بھی بہانے دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی مخالفت کی جانی چاہیے۔ تمام فریقین نے بین الاقوامی تعاون کی قیادت کے لئے "بیلٹ اینڈ روڈ" اقدام کی اہمیت پر زور دیا، چین-وسطی ایشیا صنعت کار کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا، چین-وسطی ایشیا توانائی ترقیاتی شراکت داری کے قیام کی حمایت کی، اور تعلیم، سائنس، میڈیا، تھنک ٹینکس اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مستحکم کرنے پر اتفاق بھی کیا۔