شی جن پھنگ کی طرف سے عرب لیگ کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 32 ویں اجلاس کے نام تہنیتی پیغام

2023/05/19 21:48:17
شیئر:

19 مئی کو  چین کے صدر شی جن پھنگ نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں عرب لیگ  کے سربراہان مملکت کی کونسل کے 32 ویں اجلاس کے  جدہ میں انعقاد پر مبارکباد دی گئی ہے۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور عرب دنیا  کے درمیان روایتی دوستی ہزاروں سال پر محیط ہے اور طویل عرصے سے قائم ہے۔ چین عرب ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے تاکہ چین عرب دوستی کے جذبے کو آگے بڑھایا جا سکے، پہلے چین عرب سربراہی اجلاس کے نتائج پر عمل درآمد کیا جا سکے، چین عرب اسٹریٹجک شراکت داری کی اعلیٰ سطح قائم کی جا سکے اور چین عرب دوستی کا ایک نیا باب رقم کیا جا سکے۔