چین-وسطی ایشیا سمٹ شریک ممالک کو ترقی کے نئے مواقع فراہم کرے گی، چین میں ازبکستان کے سفیر

2023/05/19 15:43:24
شیئر:

چین اور ازبکستان طویل تاریخ کی حامل تہذیبیں ہیں۔ شاہراہ ریشم دو ہزار  سالوں سے دونوں ممالک کے عوام کے درمیان دوستانہ روابط کا مظہر ہے۔ چین-وسطی ایشیا سمٹ کے موقع پر چین میں ازبکستان کے سفیرفرخود آرزییف نے سی ایم جی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین-وسطی ایشیا کی پہلی سمٹ قدیم شہر شی آن میں منعقد ہوئی۔ یہ ایک سنگ میل ہے۔ چین-وسطی ایشیا سمٹ وسطی ایشیائی  ممالک کو نئے مواقع فراہم کرے گی۔ سمٹ کے ڈھانچے میں منظور اہم معاہدوں سے دوستی کو مضبوط بنانے اور ہمہ جہت تعاون کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔