کاشغر میں فٹبال کھیلنے کے شوقین بچے

2023/05/19 10:22:07
شیئر:
سنکیانگ میں فٹبال کے شوقین بچوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔ چاہے صبح ہو یا شام ،  کھیل کے میدانوں اور سڑکوں پر بچے فٹبال کھیلتے دکھائی دیتے ہیں۔طویل عرصے سے سنکیانگ میں آباد مختلف قومیتوں کے لوگ دیگر کھیلوں کی نسبت فٹبال کھیلنا ذیادہ پسند کرتے ہیں۔

سنکیانگ کے شہر کاشغر میں واقع ایک پرائمری اسکول میں فٹبال کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے۔ وہاں ہر روز بچوں میں ایک گھنٹے کے لیے فٹبال کھیلنے کی مشق کا اہتمام کیا جاتا ہے۔اب تک اسکول میں سات فٹبال ٹیمز قائم کی گئی ہیں جن میں سے  تین طالب علم چین کی قومی ٹیم کا حصہ ، جبکہ دو طالب علم قومی نوجوان ٹیم کے ممبر بن چکے ہیں۔