عرب لیگ وزرائے خارجہ کانفرنس میں شامی وزیرخارجہ کی شرکت

2023/05/19 10:17:32
شیئر:

17 مئی کو شام کے وزیرخارجہ فیصل میکداد کی رہنمائی میں ایک وفد نے عرب لیگ کے وزرائے خارجہ کانفرنس میں شرکت کی اور مختلف فریقوں نے اس کا خیرمقدم کیا۔

موجودہ میزبان ملک سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے اسی روز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عرب ممالک کا اتحاد برقرار رکھنے میں عرب لیگ میں شام کی واپسی کی اہمیت کو سراہا ۔عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابو الغیط نے کانفرنس میں توقع ظاہر کی کہ عرب لیگ میں شام کی واپسی سے شام میں تصادم کا جلد از جلد خاتمہ ممکن ہو سکے گا۔ 

کانفرنس کے دوران شامی وزیرخارجہ نے سعودی عرب کے وزیرخارجہ سمیت متعدد عرب ممالک کے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کیں۔انہوں نے کہا کہ شام اور سعودی عرب کے رہنماوں نے دونوں ممالک کے تعلقات کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، جو دونوں ممالک کے عوام کی خواہشات کے عین مطابق ہے۔شامی وزیرخارجہ نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ عرب لیگ میں شام کی واپسی سے عرب ممالک کے ایک ساتھ مل کر مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کی خواہش کی عکاسی کی گئی ہے۔