چینی صدر کی مونٹی نیگرو کے صدر کا حلف اٹھانے کے لئے یاکوف میرا ٹووچ کو مبارکباد

2023/05/20 19:33:15
شیئر:


۲۰ مئی کو چینی صدر شی جن پھنگ نے یاکوف میراٹووچ کے نام تہنیتی پیغام میں انہیں مونٹی نیگرو کےصدر کی حیثیت سے حلف اٹھانے پر مبارکباد دی۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ چین اور مونٹی نیگرو نےہمیشہ ایک دوسرے کے ساتھ  اعتماد اوربرابری کا رویہ رکھاہے، دونوں ممالک کے عوام ایک دوسرے کی قدر اور ایک دوسرے کا احترام کرتے ہیں۔ صدر شی جن پھنگ نے کہا کہ وہ چین اور مونٹی نیگرو کے درمیان تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان گہری دوستی کے امین بننے، اسے فروغ دینے،حکمرانی میں تجربے کے تبادلے کو مضبوط بنانے اور دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچانے کے لئے دو طرفہ تعلقات کی مسلسل ترقی کے لئے صدر میراٹووچ کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں ۔