جی سیون سربراہ اجلاس کے انعقاد کی مخالفت کے لئے متعدد ممالک کے لوگوں کی جانب سے مظاہرہ

2023/05/20 17:11:38
شیئر:



۲۰ مئی کو جاپان کے شہر ہیروشیما کے مرکز میں واقع چیڈا پارک میں دنیا بھر سے آئے ہوئے مظاہرین نے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ انہوں نے جی سیون ممالک پر تنقید کی کہ وہ ایشیائی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں، امریکا کی "گلوبل ملٹری سٹریٹیجی " کا آلہ کار بن رہے ہیں اور علاقائی استحکام کو خطرے میں ڈال رہےہیں۔
اس موقع پر مظاہرین نے جی سیون کی جانب سے نیٹو کے ایشیائی ورژن کے قیام اور امریکا ، جاپان اور جنوبی کوریا کے فوجی اتحاد  کی مخالفت کے ساتھ ساتھ جاپان اور ایشیا سے امریکی فوجوں کے انخلا کےنعرے لگائے۔ امریکا، فلپائن، فرانس، جنوبی کوریا اور جاپان بھر سے آئے ہوئے لوگوں نے ان  مظاہروں میں شرکت کی۔ مظاہرین نے جی سیون سربراہ اجلاس کی مخالفت کے لیے انگریزی، جاپانی اور جنوبی کوریا کی زبان میں لکھے ہوئے  بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔