سعودی ولی عہد کی بارہ سال میں شام کے صدر سے پہلی ملاقات

2023/05/20 16:56:04
شیئر:


انیس مئی کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سودی عرب کے شہر جدہ میں شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات کی ۔  دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان شام کے بحران کے آغاز کے بعدیہ پہلی ملاقات تھی۔
سعودی عرب اور شام کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں بہتری کا سلسلہ جاری  ہے اس ملاقات  سے قبل  ایک ماہ کے اندر اندر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک  دوسرے کے ملکوں کا دورہ کیا تھا اور ۹ مئی کوسعودی وزارت خارجہ نے شام میں سعودی مشن کی بحالی کا اعلان کیا تھا۔