رواں سال کےپہلے چار ماہ میں چین میں بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت میں 9.7 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا

2023/05/20 16:58:38
شیئر:


۱۹ مئی کو چین کے قومی محکمہ توانائی نے جنوری ۲۰۲۳ سے اپریل تک چین میں  بجلی کی صنعت کے اعداد و شمار جاری کیے ۔ ان اعدادو شمار کے مطابق اپریل کے اختتام تک ملک میں بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت تقریبا 2.65 ارب کلوواٹ تھی جس میں سال بہ سال 9.7 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ان میں ، پون بجلی کی نصب شدہ صلاحیت تقریبا 380 ملین کلو واٹ ہے ، جس میں سال بہ سال 12.2فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ شمسی توانائی کی پیداوار سال بہ سال 36.6فیصد اضافے کے ساتھ تقریبا 440 ملین کلوواٹ رہی۔ رواں سال کے پہلے چار ماہ میں چین کے بجلی پیدا کرنے والے بڑے اداروں نے بجلی کے منصوبوں میں 180.2 ارب یوآن کی سرمایہ کاری مکمل کی جس میں سال بہ سال 53.6 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔