چین کی متنازع علاقوں میں کسی بھی طرز کے جی 20 اجلاس کے انعقاد کی سختی سے مخالفت

2023/05/20 17:18:13
شیئر:


۱۹ مئی کو منعقدہ پریس کانفرنس میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین  نے کہا ہے کہ چین متنازع علاقوں میں کسی بھی طرز کےجی 20 اجلاس کے انعقاد کی سختی سے مخالفت کرتا ہے ۔ 
پریس کانفرنس میں ایک فرانسیسی صحافی نے سوال اٹھایا کہ میڈیا رپورٹ کے مطابق  چین ،اگلے ہفتے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں منعقد ہونے والے جی 20 سیاحتی تھیم پر مبنی اجلاسوں اور سرگرمیوں کا بائیکاٹ کرے گا۔ کیایہ خبرمصدقہ ہے؟ اس کے جواب میں وانگ ون بین نے کہا کہ  چین متنازع علاقے میں کسی بھی قسم کے جی 20 اجلاس کے انعقاد کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور ایسے کسی اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا۔