بیجنگ میں دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی کی حامل مصنوعات پیش کی جائیں گی

2023/05/20 19:40:54
شیئر:

25 سے 30 مئی تک منعقد ہونے والے بیجنگ زونگ گوان چھون فورم کے ٹیکنالوجی ٹریڈنگ سیکشن میں "100 نئی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کی فہرست" اور "100 بین الاقوامی ٹیکنالوجی ٹریڈنگ اور تخلیقی منصوبوں کی فہرست" جاری کی جائے گی اس کے علاوہ دنیا بھر کے درجنوں ممالک سے جمع کی جانے والی تازہ ترین اور نئی جدید ترین ٹیکنالوجیز اور مصنوعات بھی پیش کی جائیں گی۔ 
"تخلیقات اور ترقی" کے موضوع پر زونگ گوان چھون فورم 2007 سےمنعقد کیا جا رہا ہے۔ فورم کے ایک اہم حصے کے طور پر ، 2020 میں قائم زونگ گوان چھون  انٹرنیشنل ٹیکنالوجی ایکسچینج کانفرنس کی طرف سے جاری کردہ مذکورہ فہرست توجہ کا مرکز رہی ہے۔ بیجنگ زونگ کھہ یوان پاور ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ کے بانی اور سی ای او ہان وے کا کہنا ہے کہ  "100 نئی ٹیکنالوجیز اور مصنوعات کی فہرست میں منتخب ہونے کے بعد، بہت سے بین الاقوامی صارفین نے اس پلیٹ فارم کے ذریعے ہمیں فالو کیا اور رابطہ کیا، اور ہمارے ڈرائیور لیس ٹریکٹرز کو پاکستان اور دیگر ممالک میں آزمایا گیا ہے۔ 
فرنچ نیشنل اکیڈمی آف سائنسز کے رکن جیکس سوکوئٹ کا کہنا ہے کہ وہ 50 سال قبل اسٹین فورڈ یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے کے لیے امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا گئے تھے وہاں کا تحقیقی ماحول متاثر کن تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ  آج وہ بیجنگ میں بھی ایسا ہی محسوس کرتے ہیں یہاں لوگ جاننے اورسیکھنےکے شوقین ہیں ۔ تحقیق کا یہ ماحول انہیں کیلیفورنیا کی یاد دلاتا ہے۔ 
2023 کے لئے "100 نئی ٹیکنالوجیز اور نئی مصنوعات کی فہرست" میں دنیا کے اہم فرنٹیئر سائنسی اور تکنیکی شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہےاور اب تک، 33 ممالک کے 2،880 سے زیادہ اداروں کی طرف سے مجموعی طور پر 3،220 نئی ٹیکنالوجی اور نئی مصنوعات کے منصوبے موصول ہوئے ہیں."100 بین الاقوامی ٹیکنالوجی ٹریڈنگ اور تخلیقی منصوبوں کی فہرست"  میں 40 ممالک اور علاقوں سے 3،800 سے زیادہ ٹیکنالوجی کے منصوبوں کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں ، جن میں سے بین الاقوامی منصوبوں کا تناسب 70 فیصد ہے۔