سابق امریکی صدر باراک اوباما سمیت ۵۰۰امریکی شہریوں کی روس میں داخلے پر پابندی ،روسی وزارت خارجہ

2023/05/20 16:45:03
شیئر:


 ۱۹ مئی کوروسی وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کیا جس کے مطابق، روس کے خلاف امریکی پابندیوں کے جواب میں روس نے ۵۰۰امریکی شہریوں کے روس میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے ۔ ان افراد میں سابق امریکی صدر باراک اوباما سمیت سینئر امریکی حکام یا سابق امریکی عہدے داران ، امریکی ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے افراد اور یوکرین کو اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنیوں کے سربراہان شامل ہیں۔
روسی وزارت خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ سرگئی لاوروف کے اقوام متحدہ کے دورے کی کوریج کے لیے جانے والےروسی صحافیوں کو  امریکہ کی جانب سے ویزا جاری کرنے سے انکار کے جواب میں ، روس نے جاسوسی کے الزام میں گرفتار صحافی گیشکووچ کو قونصلررسائی  کے لیے امریکی سفارت خانے کی ایک اور درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔