شی جن پھنگ کی ویسلے سیمینا کو مائیکرونیشیا کے صدر بننے پرمبارکباد

2023/05/21 19:42:42
شیئر:


۱۸ مئی کو  چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے ویسلے سیمینا کو مائیکرونیشیا  کے صدر بننے پر مبارک باد دی ۔ 
شی جن پھنگ نے کہا کہ ۳۴ سال قبل چین اورمائیکرونیشیا کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات نے باہمی احترام اور مساوات  کی بنیاد پر بے حد ترقی کی ہے،جس سے دونوں ممالک کے عوام کو بھرپور فوائد حاصل ہوئے ہیں۔ صدر سیمینا طویل عرصے سے چین اور مائیکرونیشیا  کے درمیان دوستی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں جس کے لیے وہ انہیں دل کی گہرائیوں سےخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ چینی صدر نے کہا کہ وہ مائیکرونیشیا کے ساتھ چین کے تعلقات کی ترقی کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور ایک دوسرے کے بنیادی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی مددکرنے،مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو گہرا کرنے ،دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فوائد پہنچانے اور چین مائیکرونیشیا جامع اسٹریٹجک شراکت داری کی مسلسل ترقی کو فروغ دینے کے لیے صدرسیمینا کے ساتھ مل کر کام کرنے کے خواہاں ہیں ۔