عرب ممالک روس - یوکرین تنازع میں غیرجانبداری برقرار رکھیں گے،سعودی عرب

2023/05/21 16:52:49
شیئر:


20 تاریخ کو روسی میڈیا رشیا ٹوڈے  کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے عرب لیگ کے سربراہ اجلاس کے بعد اپنے بیان میں کہا ہےکہ سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک ، روس یوکرین تنازع میں غیر جانبداری برقرار رکھیں گے اور امید کرتے ہیں کہ تنازع کے جلد از جلد سیاسی حل کے لیے دونوں فریقوں کے ساتھ رابطے برقرار رہیں گے۔
فیصل بن فرحان نے کہا کہ روس -یوکرین تنازع کے آغاز سے ہی عرب ممالک نے غیر جانبداری برقرار رکھی ہے نیز روس اور یوکرین کے ساتھ رابطے برقرار رکھنے کی بنیاد پربات چیت کی ہے۔ سعودی عرب جلد از جلد سیاسی تصفیے کے معاہدے تک پہنچنے کی خاطر بات چیت کے ذریعے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لیے روس اور یوکرین کا خیرمقدم کرتا ہے۔