چائنا میڈیا گروپ کے دو پروگرامز , چین-وسطی اشیا سمٹ کے نتائج کی فہرست میں شامل

2023/05/21 17:05:52
شیئر:


اٹھارہ سے انیس مئی تک چین- وسطی ایشیا سمٹ کامیابی کے ساتھ چین کے صوبہ شان شی کے شہر شی آن میں منعقد ہوئی۔سمٹ کے دوران چین نے پانچ وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ سلسلہ وار تعاون پر اتفاق کیا۔ چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے پیش کیے گئے دو منصوبے یعنی "وسطی ایشیا  کے رشتے"  کے عنوان سے چینی فلم اور ٹیلی ویژن پروگرامز کی اسکریننگ اور چین-وسطی ایشیا کے میڈیا اداروں کے درمیان اعلیٰ سطحی ڈائیلاگ،چین وسطی ایشیا سمٹ کی کامیابیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔
 چین- وسطی ایشیا سمٹ کے دوران سی ایم جی کی جانب سے قازقستان، کرغزستان اور تاجکستان کے مین اسٹریم میڈیا اداروں کےساتھ دستخط کردہ تعاون کی یادداشت کو بھی چین-قازقستان، چین-کرغزستان اور چین-تاجکستان سربراہ اجلاسوں کے نتائج کی دستاویزات میں شامل کیا گیا تھا۔