تنطیم ری ہیبلیٹیشن انٹرنیشنل کا صد سالہ روشن سفر

2023/05/21 17:03:33
شیئر:


۲۱ مئی کو بیجنگ میں تنظیم ری ہیبلیٹیشن انٹرنیشنل کے صد سالہ جشن کی تقریب منعقد ہوئی۔ ری ہیبلیٹیشن انٹرنیشنل کی چیئرپرسن اور  چائنا ڈس ایبلڈ پرسنز فیڈریشن کی چیئرپرسن مادام زانگ ہائی ڈی  نے کہا کہ 100 سال قبل اپنے قیام کے بعد سے ری ہیبلیٹیشن انٹرنیشنل  نے دنیا بھر میں معذور افراد کی جامع ترقی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔آنے والے سو سال کے پیش نظر ری ہیب انٹرنیشنل تمام حکومتوں، بین الاقوامی برادری اور تمام لوگوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ انسانی تنوع اورانسانی حقوق کا احترام کریں، مساوی شرکت اور جامع ترقی کو فروغ دیں، مشترکہ طور پر ایک پرامن، جامع اور دوستانہ معاشرہ تشکیل دیں، معاشرےمیں شمولیت اور صحت یابی کے سلسلے میں معذور افراد کو درپیش رکاوٹوں کو دور کریں تاکہ عالمی پیمانے پر معذور افراد کے شعبے کو مشترکہ ترقی دی جا سکے ۔ 
۱۹۲۲ میں امریکی تاجر ایڈگر ایم۔ ایف ایلن نے امریکی ریاست اوہائیو میں معذور بچوں کے لئے بین الاقوامی سوسائٹی کی بنیاد رکھی ، جسے ری ہیبلیٹیشن انٹرنیشنل کا آغاز سمجھا جاتا ہے۔ ۱۹۲۲ سے لے کر اب تک ری ہیبلیٹیشن انٹرنیشنل  کو خصوصی افراد کی خدمت کرتے ہوئے  100 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکاہے۔