سوڈان میں جاری تصادم کے باعث کم از کم 850 افراد ہلاک

2023/05/21 16:50:39
شیئر:

 
سوڈان کے دارالحکومت خرطوم اور اس کے ارد گرد سوڈانی مسلح افواج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔۲۰ مئی کو سوڈانی ڈاکٹرز یونین کے اعداد و شمار کے مطابق، سوڈان میں وسط اپریل سے جاری تنازع کے نتیجے میں اب تک  کم از کم 850 شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق سوڈان میں مسلح تصادم کی وجہ سے 1.1 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔
 اقوام متحدہ کے دفتر برائے  ربط و ہم آہنگیِ انسانی امور کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق سوڈان کی صورتحال کے باعث سوڈان سے تقریباً ساڑھے آٹھ لاکھ افراد کے ایتھوپیا میں داخل ہونے کا امکان ہے اور ان پناہ گزینوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے کے لیے مزید فنڈز کی ضرورت ہے۔