شی جن پھنگ کا ری ہیبلیٹیشن انٹرنیشنل کے صد سالہ جشن کے نام تہنیتی پیغام

2023/05/21 17:00:39
شیئر:


۲۱مئی کو چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ نے   ری ہیبلیٹیشن انٹرنیشنل کےصد سالہ جشن کے لیے تہنیتی پیغام بھیجا اور معذوروں کی مدد کے قومی دن کے موقع پر ملک بھر کے معذوروں، ان کے اہل خانہ اور تمام معذور کارکنوں کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان بین الاقوامی تنظیموں اور مختلف حلقوں سے تعلق رکھنے والے ان تمام افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جو چین میں خصوصی افراد کا خیال رکھتے ہیں اور ان کی مددکرتے ہیں۔ 
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین ری ہیبلیٹیشن انٹرنیشنل کی عملی حمایت کرتا ہےاور اپنے ٹھوس اقدامات کے ذریعے ترقی پذیر ممالک میں معذور افراد کےنصب العین کی ترقی کو فروغ دیتا ہے تاکہ معذور افراد کے لئے بین الاقوامی برادری کی حمایت میں اضافہ کیا جائےاورمعذور افراد کے بین الاقوامی نصب العین میں چین کی جانب سے خدمات سرانجام دی جا سکیں.انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ چینی طرز کی جدیدکاری کے عمل میں چین معذور افراد کے لیے سماجی تحفظ اور خدمات کے نظام کو مزید بہتر بنائے گا اور معذور افراد کے شعبے کی جامع ترقی کو فروغ دے گا۔ چین  تمام  ممالک کے ساتھ مل کر اس شعبے میں بین الاقوامی تبادلوں اور تعاون کو مشترکہ طور پر فروغ دینے اور بنی نو عِ انسان کی صحت اور فلاح و بہبود کو مسلسل آگے بڑھانےکا خواہاں ہے۔ 
ری ہیبلیٹیشن انٹرنیشنل کے صد سالہ جشن کا  افتتاح اکیس مئی کو بیجنگ میں ہوا اور اس کا اہتمام چائنا ڈس ایبلڈ پرسنز فیڈریشن کے اشتراک سے کیا گیا ۔