جی سیون عالمی مسائل میں اضافے کا اہم عنصر ہے،روسی وزارت خارجہ

2023/05/22 11:58:31
شیئر:

روسی وزارت خارجہ نے 21 مئی کو ایک بیان میں کہا کہ جی 7 اب ناقابل تلافی طور پر غیر تعمیری اقدامات کے لئے "انکیوبیٹر" میں تبدیل ہو گیا ہے جو عالمی استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے۔ حالیہ برسوں کے بین الاقوامی واقعات نے ظاہر کیا ہے کہ جی سیون سیاسی اور سفارتی شعبوں میں کچھ بھی تعمیری پیش نہیں کر سکتا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جی سیون عالمی مسائل کو بڑھانے والا ایک بڑا عنصر ہے اور ایشیا بحرالکاہل، جنوبی ایشیا، مشرق وسطیٰ، افریقہ اور لاطینی امریکہ کے ممالک کے مفادات کی عکاسی نہیں کر سکتا۔