ہنگری کا فرینڈ شپ آئل پائپ لائن کی تباہی کے حوالے سے یورپی یونین سے وضاحت کا مطالبہ

2023/05/22 16:00:21
شیئر:


۲۱ مئی کو ہنگری کے وزیر خارجہ پیٹر سیئارتو نےاپنے ایک بیان میں کہا کہ یوکرین کی حکومت اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن کو فرینڈ شپ آئل پائپ لائن کو سبوتاژ کرنے کی منصوبہ بندی میں یوکرین کی ممکنہ شمولیت پر وضاحت دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کسی ملک کی توانائی کے تحفظ کو سبوتاژ کرنا خودمختاری کی خلاف ورزی ہے اور تاحال یوکرین کی جانب سے اس حوالے سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی ہے۔
 یاد رہے کہ امریکی اخبار 'واشنگٹن پوسٹ' نے رواں ماہ کی ۱۳ تاریخ کو اطلاع دی تھی کہ امریکی فوج کی لیک ہونے والی دستاویزات کے مطابق یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے رواں سال فروری میں ہنگری کے توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو ناکام بنانے کے لیے فرینڈ شپ آئل پائپ لائن کو 'دھماکے' سے اڑانے کی تجویز پیش کی تھی۔ ہنگری کے صحافی نے ۱۵ تاریخ کو یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن سے اس حوالےسے سوال پوچھا تو انہوں نے اس سوال پر کچھ دیر توقف کرنے کے بعد جواب دیا کہ انہیں اس کے بارے میں علم نہیں ہے۔
فرینڈ شپ آئل پائپ لائن روس سے شروع ہوتی ہے اور ہنگری سمیت متعدد یورپی ممالک کو خام تیل پہنچاتی ہے.