جی 7 جبری انداز میں قوانین کو لاگو کرتے ہیں جس سے علاقائی استحکام کو نقصان پہنچتا ہے، جاپانی عوام

2023/05/22 11:44:42
شیئر:

جی 7 سربراہی اجلاس کے اختتامی دن بہت سے جاپانی عوام نے   دارالحکومت ٹوکیو کی سڑکوں پر ریلی نکالی اور بھرپور  احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا  کہ G7 صرف چند ترقی یافتہ ممالک کے مفادات کی نمائندگی کرتا ہے اور اکثریتی ممالک کے مفادات کو نظر انداز کرتا ہے۔ 

مظاہرے میں شریک ایک شخص نے کہا کہ اقوام متحدہ میں شامل ہونے والے زیادہ تر ممالک G7 میں شامل نہیں ہیں اور انہوں نے G7 تنظیم سے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا ہے۔G7 کے فیصلے صرف چند ترقی یافتہ ممالک کے مفادات کی نمائندگی کرتے ہیں۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ  جی 7  کی جانب سے جبری طور پر لاگو کردہ قوانین دنیا کے اصول نہیں ہیں، وہ اپنے طے کردہ قوانین کو دنیا میں فروع دینا چاہتے ہیں اور کوئی بھی ان قوانین کو تسلیم نہیں کرے گا۔